Live Updates

ہم خود سسٹم کا حصہ ہیں پھر ہم سسٹم کے خلاف سازش کیوں کریں گے ،شاہ محمود قریشی

تحریک انصاف ٹی او آرز کمیٹی میں نہ بیٹھنے کی رائے دیگر اپوزیش جماعتوں کو پیش کرے گی ،نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 11 جون 2016 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جون ۔2016ء) تحریک انصاف کے راہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم خود سسٹم کا حصہ ہیں پھر ہم سسٹم کے خلاف سازش کیوں کریں گے نہ پہلے کبھی سازش کی اور نہ اب کوئی ارادہ ہے نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ٹی او آرز کمیٹی میں نہ بیٹھنے کی رائے دیگر اپوزیش جماعتوں کو پیش کرے گی ۔

(جاری ہے)

حکومتی رویہ مثبت نہیں لہذا ٹی او آرز کمیٹی اجلاس میں بیٹھنا بے سود ہو گا انہوں نے کہا کہ ہمارے اردگرد کے خطے میں بے پناہ تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں نئے خیالات سامنے آ رہے ہیں جبکہ ہمارے پاس کوئی وزیر خارجہ نہیں ہے کیا حکومت کو وزیر خارجہ کے عہدے کے لئے کوئی شخصیت نہیں مل رہی ہے تین سال ہو گئے وزارت خارجہ کا قلمدان کسی کے پاس نہیں ہے بلوچستان میں ڈرون حملے پر وزیر دفاع بیان دینے پر ابھی تک خاموش ہے انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے جی ایچ کیو کو سرتاج عزیز ، طارق فاطمی ، خواجہ آصف کو اس لئے بلا لیا کہ آپ جاگ کر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات