پاک فوج کے کیپٹن اسفند یار بخاری شہید جیسے بہادر فوجی پاکستان کی بقاء کی ضمانت ہیں،وزیراعظم محمد نواز شریف کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹک کو کیپٹن اسفند یار شہید کے نام سے منسوب کرنے کی تقریب کے موقع پر پیغام
ہفتہ 11 جون 2016 22:57
اسلام آباد ۔ 11 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جون ۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج کے کیپٹن اسفند یار بخاری شہید جیسے بہادر فوجی پاکستان کی بقاء کی ضمانت ہیں جو اپنے خاندان ،شہر ، ملک اور قوم کیلئے باعث فخر ہیں۔
(جاری ہے)
ہفتہ کو وزیراعظم کی ہدایت پر پنجاب حکومت کی طرف سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹک کو کیپٹن اسفند یار شہید کے نام سے منسوب کرنے کی تقریب کے موقع پر وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسفند یار شہید جیسے سپوت اپنے والدین اور ملک کا نام روشن کرتے ہیں۔
اسفند یار شہید نے اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کر کے عظیم مثال قائم کی ہے جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسفند یار شہید کو یاد رکھنے کیلئے اٹک میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو ان کے نام سے منسوب کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسفند یار شہید کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے حکومت ہسپتال میں لوگوں کو بہتر اور جدید خدمات فراہم کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.