امریکا میں تشدد اور قتل و غارت گری کے پے در پے واقعات ، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

اورلینڈو واقعے کے محرکات کیا تھے؟، واقعہ شدت پسندی کا نتیجہ ہے یا اسے کے پیچھے کوئی منافرت یا ذاتی رنجش کار فرما ہے؟،ایف بی آئی نے تمام پہلوں پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا

پیر 13 جون 2016 00:22

اورلینڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12جون۔2016ء) امریکا میں تشدد اور قتل و غارت گری کے پے در پے واقعات کے سبب شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، اورلینڈو میں کئی افراد کی ہلاکت پر امریکی تحقیقاتی اداروں نے سر جوڑ لئے۔

(جاری ہے)

افغان نژاد امریکی حملہ آور عمر متین نے حملہ کیوں کیا؟ حملے کا مقصد کیا تھا؟ کئی افراد کو قتل کرنے کے محرکات آخر کیا ہیں؟ ایف بی آئی نے تحقیقات تیز کر دیں۔

حملہ آور کے بارے میں تمام تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ترجمان ایف بی آئی ڈینی مینکس کے مطابق اس بات کا تعین کیا جا رہا ہے کہ آیا یہ حملہ مقامی یا بین الاقوامی دہشت گردی کا معاملہ ہے یا اس کے پیچھے منافرت اور ذاتی رنجش کار فرما ہے۔ ترجمان کے مطابق اس امر پر بھی تحقیق کی جا رہی ہیں کہ حملہ آور اکیلا تھا یا اس واقعے میں کوئی اور بھی ملوث ہے۔

متعلقہ عنوان :