امریکی صدر نے سانحہ فلوریڈاکو امریکی تاریخ میں دہشتگردی کا بدترین واقعہ قرار دیدیا

نفرت اور دہشت گردی کا کوئی اقدام ہمیں بدل نہیں سکتا ،فلوریڈا میں حملہ ہم سب پر حملہ ہے،امریکہ کے لئے آج کا دن بہت برا ہے،ہلاک شدگان اور زخمیوں کے اہلخانہ سے مکمل ہمدردی ہے،مشترکہ کوششوں سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے،حملہ آور دستی بم اور خطرناک سے لیس تھا،متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی،حملے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں،حقائق کا ہر پہلو سے جائزہ لے رہے،امریکی صدر براک اوباما کا حملے کے بعد بیان

پیر 13 جون 2016 01:22

امریکی صدر نے سانحہ فلوریڈاکو امریکی تاریخ میں دہشتگردی کا بدترین ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12جون۔2016ء) امریکی صدر باراک اوبامہ نے سانحہ فلوریڈاکو امریکی تاریخ میں دہشتگردی کا بدترین واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نفرت اور دہشت گردی کا کوئی اقدام ہمیں بدل نہیں سکتا ،فلوریڈا میں حملہ ہم سب پر حملہ ہے،امریکہ کے لئے آج کا دن بہت برا ہے،ہلاک شدگان اور زخمیوں کے اہلخانہ سے مکمل ہمدردی ہے،مشترکہ کوششوں سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے،حملہ آور دستی بم اور خطرناک سے لیس تھا،متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی،حملے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں،حقائق کا ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں نائٹ کلب پر فائرنگ کے واقعے کے بعد جاری اپنے بیان میں امریکی صدر براک اوباما نے کہاکہ فلوریڈا میں فائرنگ کا واقعہ شدت پسندی اور دہشتگردی سے مربوط ہے ،حقائق کا ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں، متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی، یہ حملہ ہم سب پر حملہ ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ فلوریڈا حملہ کی وجوہات کا تاحال علم نہیں امریکی صدر نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں ۔

ایف بی آئی دہشت گردی کے واقعہ کی حیثیت سے تحقیقات کر رہی ہے ۔ سیکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمارے لئے قربانیاں دیں ۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور کے دہشتگردوں سے ممکنہ تعلقات کے حوالے سے تحقیقات جاری ہے ۔ تحقیقاتی ایجنسیوں نے واقعہ سے متعلق رپورٹ دی ہے ۔ امریکی ریاست میں دہشتگردی کا بدترین واقعہ ہے ۔ ہلاک شدگان اور زخمیوں کے اہلخانہ سے ہمدردی ہے ۔

انہوں نے کہ حملہ آور دستی بم اور خطرناک سے لیس تھا۔ نفرت اور دہشت گردی کا کوئی اقدام ہمیں بدل نہیں سکتا ۔ امریکہ کے لئے آج کا دن بہت برا ہے ۔ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ انھوں نے کہاکہ مشترکہ کوششوں سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ۔ یہ حملہ ہم سب پر حملہ ہے ۔امریکی گہرے دکھ میں ہیں،حقائق کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ لوگ نائٹ کلب میں ہلہ گلہ کر رہے تھے حملہ آور نے فائرنگ کر دی ۔