Live Updates

پی ٹی آئی رہنما سید حفیظ الدین مصطفی کمال کو پیارے ہو گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 13 جون 2016 13:26

پی ٹی آئی  رہنما سید حفیظ الدین مصطفی کمال کو پیارے ہو گئے

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 جون 2016ء) : پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما سید حفیظ الدین مصطفیٰ کمال کے قافلے میں شامل ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سید حفیظ الدین نے پی ٹی آئی کی رکنیت چھوڑنے کے بعد اب اسمبلی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد انہوں نے مصطفیٰ کمال کی پارٹی پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

(جاری ہے)

مصطفیٰ کمال کی جانب سے سید حفیظ الدین کی پارٹی میں شمولیت پر پریس کانفرنس متوقع ہے جس میں باقادہ طور پر سید حفیظ الدین کی پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات