بجٹ کا پیسہ جمہوری طریقے سے عوام پر خرچ ہونا چاہیے۔مصطفی کمال

چندسیاسی لوگ کروڑوں لوگوں کی قسمت کا فیصلہ کررہے ہیں، کیا اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی کے بعد مسائل حل ہوگئے۔سربراہ پاک سرزمین پارٹی کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 13 جون 2016 15:55

بجٹ کا پیسہ جمہوری طریقے سے عوام پر خرچ ہونا چاہیے۔مصطفی کمال

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13جون۔2016ء) :پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ بجٹ کا پیسہ جمہوری طریقے سے عوام پر خرچ ہونا چاہیے، کیا اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی کے بعد مسائل حل ہوگئے۔انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس میں صوبائی بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چندسیاسی لوگ کروڑوں لوگوں کی قسمت کا فیصلہ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ پیسہ پاکستانیوں کا ہے لہذا پاکستانیوں پر ہی خرچ ہونا چاہیے۔

حکومتی جماعت اپنی پارٹی کے لوگوں پرہی اعتبار نہیں کررہی۔انہوں نے کہا کہ پیسہ خرچ ہورہا ہے مگر منصوبوں پر لگ نہیں رہا ہے۔حکومت کو صوبائی فنانس کمیشن بنانا ہوگا۔دیکھنا ہوگا کہ کہاں غریب زیادہ،کہاں مہنگائی،آبادی زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ کا پیسہ جمہوری طریقے سے عوام پر خرچ ہونا چاہیے۔