پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت کو عید تک موقع دیں گے،حکومت چاہے تو حل نکل سکتا ہے، احتجاج کا موقع نہیں آئے گا، وزیراعظم نے کوئی غلط کام نہیں کیا تو ڈر کس بات کا ہے؟،ملک میں جمہوریت نہیں ،حسنی مبارک جیسی آمریت ہے، ساری حکومتی مشینری وزیراعظم نوازشریف کادفاع کررہی ہے، وزیراعظم اور وزرا کے احتساب تک کرپشن ختم نہیں ہوگی، پاکستان میں روزانہ 12 ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے جس کی قیمت عوام کو ٹیکسوں کی صورت میں ادا کرنا پڑتی ہے،حکومت نے تین سال کے عرصے میں 6 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نجی ٹی وی کو انٹرویو
پیر 13 جون 2016 23:20
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جون ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت کو عید تک موقع دیں گے،حکومت چاہے تو حل نکل سکتا ہے، احتجاج کا موقع نہیں آئے گا، وزیراعظم نے کوئی غلط کام نہیں کیا تو ڈر کس بات کا ہے؟،ملک میں جمہوریت نہیں ،حسنی مبارک جیسی آمریت ہے، ساری حکومتی مشینری وزیراعظم نوازشریف کادفاع کررہی ہے، وزیراعظم اور وزرا کے احتساب تک کرپشن ختم نہیں ہوگی، پاکستان میں روزانہ 12 ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے۔
کرپشن کی قیمت عوام کو ٹیکسوں کی صورت میں ادا کرنا پڑتی ہے۔پیر کو ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر ایک آدمی کو بچانے کیلئے سب کچھ کیا جا رہا ہے۔(جاری ہے)
حکومتی کمیٹی کہتی ہے کہ ٹی او آرز سے وزیراعظم کا نام نکال دیا جائے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ وزیراعظم نے کوئی غلط کام نہیں کیا تو ڈر کس بات کا ہے؟ پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم سے تحقیقات کیوں نہیں ہو سکتیں؟ ٹی او آرز کے مطابق میرا بھی احتساب کیا جائے، مجھے کسی کا ڈر نہیں ہے۔
انھوں نے کہاکہ وزیراعظم اور وزرا کے احتساب تک کرپشن ختم نہیں ہوگی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم قرضوں میں ڈوب رہے ہیں۔ حکومت نے تین سال کے عرصے میں 6 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا۔ ملک چلانے کیلئے پیسہ نہیں لیکن دوسری جانب کرپشن کی انتہا ہے۔ نیب کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں روزانہ 12 ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے۔ کرپشن کی قیمت عوام کو ٹیکسوں کی صورت میں ادا کرنا پڑتی ہے۔ نیب اتنی فعال ہے تو ملک میں کرپشن اتنی کیوں بڑھتی جا رہی ہے۔انکا کہنا تھاکہ جب تک حکمرانوں اور وزیروں پر ٹیکس نہیں لگے گا یہ ملک ٹھیک نہیں ہوگا۔ کرپشن کی دلدل سے نہ نکلے تو پھر پاکستان کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نہ ہماری فارن پالیسی کی اہمیت ہے اور نہ ہی ملک کی، ہمارے ملک میں بادشاہت ہے۔ اگر حکومت نے ہمارے ٹی او آرز تسلیم نہ کئے تو ہم پرامن احتجاج کا راستہ اختیار کرتے ہوئے سڑکوں پر نکلیں گے۔ ہم چپ نہیں بیٹھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت چاہے تو پاناما لیکس کے معاملے کا حل نکل سکتا ہے۔ حکومت چاہے تو احتجاج کا موقع نہیں آئے گا۔ حکومت کو عید تک کا موقع دیں گے۔ کتنی دیر ملک میں طاقت ور طقبہ بچتا رہے گا۔ ہم چپ کرکے نہیں بیٹھیں گے۔انھوں نے کہاکہ ملک میں جمہوریت نہیں ،حسنی مبارک جیسی آمریت ہے، ساری حکومتی مشینری وزیراعظم نوازشریف کادفاع کررہی ہے بیروزگاری کی انتہاہے، وزیراعظم نے پارلیمنٹ کے فلورپرجھوٹ بولا،جیلیں غریبوں سے بھری ہوئی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.