اسٹیٹ بینک نے 2018 سے تمام بینکوں کو یورو پے ماسٹر کارڈ ویزہ ٹیکنالوجی کے استعمال کے آغاز کی ہدایت کر دی

muhammad ali محمد علی پیر 13 جون 2016 23:51

اسٹیٹ بینک نے 2018 سے تمام بینکوں کو یورو پے ماسٹر کارڈ ویزہ ٹیکنالوجی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 جون ۔2016ء) اسٹیٹ بینک نے 2018 سے تمام بینکوں کو یورو پے ماسٹر کارڈ ویزہ ٹیکنالوجی کے استعمال کے آغاز کی ہدایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیت بینک کی جانب سے تمام کمرشل اور مائیکرو فنانس بینکوں کیلئے اہم ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔ ہدایت نامے میں تمام بینکوں کو تلقین کی گئی ہے کہ وہ 2018 سے یورو پے ماسٹر کارڈ ویزہ ٹیکنالوجی کے استعمال کا آغاز کریں۔

(جاری ہے)

2018 سے جتنے بھی اے ٹی ایم اور رقوم کی ٹرانزیکشنز کیلئے جتنے بھی کارڈز استعمال ہوتے ہیں وہ یورو پے ماسٹر کارڈ ویزہ ٹیکنالوجی کے معیار کے مطابق ہوں۔ یہ ٹیکنالوجی بھی بطاہر اے ٹی ایم کارڈز کی طرح ہی ہوتی ہے۔ تاہم یورو پے ماسٹر کارڈ ویزہ ٹیکنالوجی عام اے ٹی ایم اور رقوم کی ٹرانزیکشنز کیلئے استعمال ہونے والے کارڈز سے زیادہ محفوظ ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں اس ٹیکنالوجی کا استعمال کافی فروغ پا چکا ہے اور اسکے باعث اے ٹی کارڈز اور آن لائن ہیکنگ جیسے جرائم ی شرح میں بہت حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان میں اس ٹیکنالوجی کا استعمال 30 جون 2018 سے ممکنہ طور ہر شروع ہو جائے گا جبکہ اس کے باعث پاکستان میں آن لائن ٹرانزیکشنز کا ٹرینڈ مزید فروغ پائے گا۔

متعلقہ عنوان :