نوازشریف سے سمجھوتہ ہو گا،نہ ہی کوئی رعایت برتی جائے گی۔بلاول بھٹو

نواز شریف کا احتساب پوری قوم اور اپوزیشن چاہتی ہے اب نواز شریف بھاگ نہیں سکتے،مفاہمت حکومت سے نہیں بلکہ اپوزیشن سے ہو گی۔چئیر مین پیپلز پارٹی نے حتمی پارٹی پالیسی جاری کردی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 14 جون 2016 13:00

نوازشریف سے سمجھوتہ ہو گا،نہ ہی کوئی رعایت برتی جائے گی۔بلاول بھٹو

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14جون 2016ء) :پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی قائدین کو حتمی پالیسی جاری کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف سے کوئی سمجھوتہ ہو گا اور نہ ہی کوئی رعایت برتی جائے گی،نواز شریف کا احتساب پوری قوم اور اپوزیشن چاہتی ہے اب نواز شریف بھاگ نہیں سکتے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کے ساتھ پارلیمانی فورم پر بات نہ بنی تو عوام کے پاس جائیں گے۔

انہوں نے پارٹی رہنماوں کوہدایت کی ہے کہ مفاہمت حکومت سے نہیں بلکہ اپوزیشن سے ہو گی۔ اپوزیشن جو بھی مشترکہ فیصلہ کرے گی پیپلز پارٹی اس میں سب سے آگے کھڑی ہو گی۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ حکومت اگر اپوزیشن کے ٹی او آرز نہ مانے تو اپوزیشن ڈٹ جائیں، پارٹی چئیر مین کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے ٹی او آرز کو نہ مان کر دوسرا راستہ اختیارکرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔