انیس قائم خانی نے ذوالفقار مرزا، شاہی سید ، آفاق احمد کو مارنے کا ٹارگٹ دیا :سعید بھرم
متحدہ کے سیکڑوں کارکنوں کو بھارت میں را نے ٹارگٹ کلنگ اور تخریب کاری کی تربیت دی: ملزم کا انکشا ف
منگل 14 جون 2016 13:17
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جون۔2016ء) متحدہ کے گرفتار کارکن سعید بھرم نے جے آئی ٹی کے سامنے سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں ، سعید بھرم کا کہنا ہے کہ انیس قائم خانی نے اسے ذوالفقار مرزا ، شاہی سید ، آفاق احمد کو ٹارگٹ کرنے کا ٹاسک دیا ، کراچی آپریشن کے دوران 13 ٹارگٹ کلر بیرون ملک فرار ہوئے ، متحدہ کے گرفتار کارکن احمد سعید عرف سعید بھرم کے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے ہوش ربا انکشافات میں ملز م کا کہنا تھا کہ متحدہ رہنما انیس قائم خانی نے اسے نائن زیرو پر بلایا اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا ، شاہی سید اور آفاق احمد کو ٹارگٹ کرنے کا ٹاسک دیا۔
ملزم نے انکشاف کیا کہ بہادر آباد میں غیر قانونی پینٹ ہاوٴس بنانے کیلئے گورنر عشرت العباد کے بھائی عامر العباد کو بھتہ دیا تھا۔(جاری ہے)
ملزم نے دوران تفتیش قبضہ مافیا میں ملوث ایم کیو ایم کے 9 رہنماوٴں کے نام بھی اگل دیئے۔ سعید بھرم نے بتایا کہ کراچی آپریشن کے دوران تیرہ ٹارگٹ کلرز بیرون ملک فرار ہو ئے۔ اس نے انکشاف کیا کہ سیکڑوں کارکنوں کو بھارت میں را نے ٹارگٹ کلنگ اور تخریب کاری کی تربیت دی۔
ملزم نے بتایا کہ ٹارگٹ کلنگ میں اسلحہ کیلئے خفیہ کوڈ استعمال ہوتا تھا۔ کلاشنکوف کو کمپیوٹر ، پسٹل کو پنسل اور بارود کو چنا کہا جاتا تھا ، جبکہ راکٹ لانچر کیلئے پائپ کا کوڈ تھا۔ سعید بھرم نے انکشاف کیا کہ دو ہزار بارہ میں حماد صدیقی نے مہاجر صوبے کے خلاف محبت سندھ ریلی روکنے کا حکم دیا۔ جس پر عامر سر پھٹا نے ریلی پر فائرنگ کی تھیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے نئے پیکیج کی درخواست منظور کر لی
-
بشری بی بی کی تمام میڈیکل رپورٹس کلیئر قرار دے دی گئی ہیں، عظمیٰ بخاری
-
پی ٹی اے کا ضمنی الیکشن کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا اعلان
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
دھاندلی کیخلاف بلوچستان کی سرزمین سے اٹھی تحریک ملک بھرمیں جائے گی
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.