Live Updates

عمران خان کا عوامی تحریک کے سانحہ ماڈل ٹاون کیخلاف دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

منگل 14 جون 2016 15:03

عمران خان کا عوامی تحریک کے سانحہ ماڈل ٹاون کیخلاف دھرنے میں شرکت نہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جون ۔2016ء) تحریک انصاف کے چےئر مین عمران خان کا عوامی تحریک کے17 جون سے سانحہ ماڈل ٹاون کیخلاف دھرنے میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا جبکہ چوہدری محمدسرور پارٹی کے دیگر صوبائی قائدین کے ہمراہ دھر نے میں جائیں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف اور عوامی تحریک میں دوریاں پیدا ہوتی جارہی ہیں‘ تحریک انصاف کے ایک گروپ نے موجودہ حالات کے پیش نظر عوامی تحریک کے دھرنے سے دور رہنے کا مشورہ دے دیا ہے تاہم ایک دھڑے کا کہنا ہے کہ عید کے بعدتحر یک انصاف کی جانب سے حکومت کے خلاف چلائی جانے والی تحریک کی کامیابی کیلئے عوامی تحریک سے تعاون ضروری ہے تاکہ دونوں پارٹیاں اچھی سٹریٹ پاور کے ساتھ حکومت پردباو ڈال سکیں ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام حالات و واقعات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیاہے کہ عمران خان عوامی تحریک کے دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے بلکہ چوہدری سرور اور چند ایک دیگر رہنما عوامی تحریک کے دھرنے میں اظہار یکجہتی کے طور پر شامل ہوں گے لیکن بطور پارٹی پی ٹی آئی عوامی تحریک کے دھرنے میں شریک نہیں ہوگی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :