آزاد کشمیر انتخابات:وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ(ن)کے حتمی امیدواروں کی منظوری دیدی

پارلیمانی کی بورڈ کی سفارشات پر مبنی رپورٹ وزیراعظم کو لندن بھجوائی گئی،امیدوار عوامی خدمت اور گڈ گورننس کے ایجنڈے کے ساتھ عوام کے پاس جائیں۔وزیراعظم کی ہدایت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 14 جون 2016 15:41

آزاد کشمیر انتخابات:وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ(ن)کے حتمی امیدواروں ..

لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14جون۔2016ء) :وزیراعظم محمد نواز شریف نے آزاد کشمیر انتخابات میں حصہ لینے والے مسلم لیگ(ن)کے حتمی امیدواروں کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری ڈاکٹر آصف کرمانی نے پارلیمانی کی بورڈ کی سفارشات پر مبنی رپورٹ وزیراعظم کو لندن بھجوائی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے آزاد کشمیر انتخابات کیلئے حتمی امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ امیدوار عوامی خدمت اور گڈ گورننس کے ایجنڈے کے ساتھ عوام کے پاس جائیں۔(ن) لیگ کے اقدامات سے تحریک آزاد کشمیر کو تقویت ملے گی۔