طورخم بارڈرپرشہیدہونیوالے میجرجوادچنگیزی سرکاری اعزازکے ساتھ ہزارہ قبرستان کوئٹہ میں سپردخاک

منگل 14 جون 2016 23:07

طورخم بارڈرپرشہیدہونیوالے میجرجوادچنگیزی سرکاری اعزازکے ساتھ ہزارہ ..

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جون ۔2016ء ) پاک افغان بارڈر طور خم چیک پوسٹ پر افغان فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے میجر جواد چنگیزی کو سرکاری اعزاز کیساتھ ہزارہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری ‘ آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن ‘ صوبائی وزراء اعلیٰ سرکاری و فوجی حکام نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈر طورخم چیک پوسٹ پر افغان فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے میجر جواد چنگیزی شدید زخمی ہوئے تھے جنہیں سی ایم ایچ پشاورمنتقل کیا گیا جہاں دوران علاج شہید ہو گئے میجرجواد شہید کا تعلق کوئٹہ سے تھاشہید جواد حسین چنگیزی کے والد بھی پاک فوج میں اعلیٰ عہدے پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں. جبکہ ایک بھائی بھی فوج کا حصہ ہے مادر وطن کی حفاظت میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے میجرجواد حسین چنگیزی کاتعلق کوئٹہ کے علاقے طوغی روڈ سے تھا. انہوں نے ابتدائی تعلیم کوئٹہ کے سینٹ فرانسیس گرائمر اسکول سے حاصل کی تھی، بعد میں انہوں نے پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا۔

(جاری ہے)

میجرجواد چنگیزی کے والد خادم حسین چنگیزی پاک فوج میں بریگیڈئرکے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے جبکہ ان کے ایک بھائی میجر علی قاسم بھی پاک فوج میں میجر کے عہدے پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں. دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے میجر جواد چنگیزی کی شہادت کیواقعہ پراظہارافسوس کیاہے نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری ‘ آئی جی ایف سی میجرشیرافگن ‘ وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ ‘ صوبائی وزراء عبدالرحیم زیارتوال ‘ سرفراز بگٹی ‘ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی چیئرمین عبدالخالق ہزارہ سمیت اعلیٰ سرکاری و فوجی حکام نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :