شہریوں کو آن لائن پاسپورٹ کی تجدید کرانے کی سہولت فراہم کرنے پر کام شروع،پاسپورٹ آفس جائے بغیر ہی گھر بیٹھے اپنا پاسپورٹ ری نیو کرا سکیں گے

منگل 14 جون 2016 23:09

اسلام آباد ۔ 14 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 جون ۔2016ء) نادرا اور ڈائریکٹر جنرل آف امیگریشن کا کہنا ہے کہ دونوں اداروں کے باہمی تعاون سے پاکستانی شہریوں کو آن لائن پاسپورٹ کی سہولت دینے کے لیے سروس متعارف کرائی جا رہی ہے جس کی بدولت وہ پاسپورٹ آفس جائے بغیر ہی گھر بیٹھے اپنے پاسپورٹ کی تجدید کرا سکیں گے، حکام کا کہنا ہے کہ آن لائن سروس نہ صرف پاکستان میں بسنے والوں کے لیے بلکہ پاکستان سے باہر رہنے والے پاکستانیوں کے لیے بھی ہوگی۔

امیگریشن حکام کہنا ہے کہ یہ سروس فوری طور پر دسیتاب نہیں لیکن جلد کام شروع کر دے گی۔ ایسے افراد جن کا پاسپورٹ ایکسپائر ہوچکا ہے یا پھر میعاد 7 ماہ رہ گئی ہے وہ اس سروس کے ذریعے اپلائی کر سکیں گے جس کے بعد انہیں ان کے دیئے گئے ایڈریس پر پاسپورٹ بھیج دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

آن لائن رینیول سروس کے لیے اپلائی کرنے کے لیے چند ہدایات کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔

پاسپورٹ کے لیے درکار تمام کاغذات آپ کے پاس دسیتاب ہونا چاہئے،آپ کے پاس پرنٹر یا اسکینر موجود ہونا چاہئے جس کی مددسے آپ فوری کاغذات پرنٹ کر سکیں گے جبکہ کچھ کاغذات اسکین کی شکل میں بھی درکار ہوتے ہیں اس لیے اسکینر کا ہونا بھی ضروری ہے۔ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ ہونا چاہئے جو ری نیول فیس کی ادائیگی میں کام آئے گا۔یہ تیار کرنے کے بعد آپ یوآر ایل: http://onlinemrp.dgip.gov.pk/پر جا کر اپنی درخواست پر کام شروع کردیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ری نیول کے لیے درخواست جمع کیے جانے کے 10 دن بعد نارمل وقت میں پاسپورٹ پوسٹل ایڈریس کے ذریعے آپ کو مل جائے گا جبک اگر آپ ارجنٹ بنوانا چاہتے ہیں تو یہ پاسپورٹ 4 دن میں آپ کو مل جائے گا۔ چھتیس صفحات پر مشتمل نارمل وقت میں 5 سال میعاد والے تیار پاسپورٹ کی فیس 3000 ہے لیکن آن لائن سروس چارجز ملا کار اس کی کل فیس 5500 ادا کرنا ہوں گے جبکہ ارجنٹ 7500، 72 صفحات نارمل 8000، ارجنٹ 11500، 100 صفحات نارمل 8500 اور ارجنٹ 14500 فیس ادا کرنا ہوگی جبکہ ان میں آن لائن سروس چارجز 2500 شامل ہیں۔

دس سالہ میعاد والے 36 صفحات کے پاسپورٹ کی فیس آئن لائن چارجز ملا کر 7900، ارجنٹ 11500، 72 صفحات کے لیے نارمل 12400 جبکہ ارجنٹ 18700، 100 صفحات کے لیے نارمل 13300 جبکہ ارجنٹ کے لیے 24100 فیس ادا کرنا ہوگی۔ اس کے علاوہ پاکستان کے کسی بھی علاقے تک ڈلیوری کے لیے 250 روپے چارجزجبکہ پاکستان سے باہر کسی بھی دوسرے ملک تک ڈلیوری چارجز 100 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :