ماروی سرمد کی درخواست پر سینٹرحافظ حمداللہ کے خلاف مقدمہ درج

مقدمہ تھانہ کوہسار میں زیر دفعات 394/506 درج کیا گیا

منگل 14 جون 2016 23:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جون ۔2016ء) ماروی سرمد کی درخواست پر سینٹرحافظ حمداللہ کے خلاف مقدمہ درج ، مقدمہ زیر دفعات 394/506 درج کیا گیا۔سینیٹر حمد اللہ کے خلاف مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

ماروی سرمد کی درخواست پر حافظ حمد اللہ کے خلاف درن مقدمے کا نمبر 237 ہے۔حافظ حمد اللہ کے خلاف مقدمہ منگل کی رات 8 بجے درج کیا گیا۔یہ مقدمہ تفتیشی افسر انسپکٹر افتخار چٹھہ نے درج کیا۔مقدمہ دھمکی دینے اور عورت کے ساتھ بد تمیزی کے الزام کے تحت درج کیا گیا۔حافظ حمداللہ کے خلاف ٹی وی چینلز کی فوٹیج اور دیگر شواہدکی بنا پر مقدمہ درج کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :