طورخم پر پاک فوج کے منہ توڑ جواب سے 9 افغان فوجی ہلاک، متعدد شدید زخمی، کئی چوکیوں پر قبضہ کر لیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 14 جون 2016 23:52

طورخم پر پاک فوج کے منہ توڑ جواب سے 9 افغان فوجی ہلاک، متعدد شدید زخمی، ..

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 جون ۔2016ء ) طورخم پر پاک فوج کے منہ توڑ جواب سے 9 افغان فوجی ہلاک جبکہ متعدد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈر طورخم پر تیسرے روز بھی کشیدگی جاری ہے۔ منگل کے روز افغان فوج کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سے پاک فوج کی چوکیوں پر اچانک فائرنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

افغان فوج کی اشتعال انگیزی پر پاک فوج بھی چپ نہ رہی اور منہ توڑ جواب دیا گیا۔

پاک فوج کی جوابی وار سے 9 افغان فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ جبکہ پاک فوج نے افغان فوج کو افغانستان میں کئی میل تک اندر دھکیلتے ہوئے کئی چوکیوں پر قبضہ بھی کر لیا ہے۔ افغان فوج اپنی مضحکہ خیز حرکتوں اور ناقابلیت کے باعث اپنا بڑا اسلحہ اور بارود بھی ضائع کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :