ہیراپھیری کا بجٹ:تعلیم وصحت،زراعت کے فنڈز بھی اورنج لائن کھا جائے گی۔چودھری پرویزالٰہی
ٹیکسوں کی بھرمار کے باوجود 114 ارب روپے کا تاریخی خسارہ ہے،ہمارے 98فیصد کے مقابلہ میں صرف 50فیصد ترقیاتی بجٹ خرچ کیا،اب سود و قرضوں پر 124 ارب خرچ ہونگے،کسان تاجر صنعتکار سب پریشان،مہنگائی بیروزگاری کا سیلاب آئے گا۔پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ بدھ 15 جون 2016 14:40
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15جون۔2016ء) :پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب بجٹ کو ہیراپھیری کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ زراعت، تعلیم اور صحت کے نام پر رکھے گئے فنڈز بھی اورنج لائن کھا جائے گی، ہر شعبہ میں ٹیکسوں کی بھرمار کے باوجود بجٹ میں 114ارب روپے کا تاریخی خسارہ ان کی نااہلی اور ناکامی کا ثبوت ہے، ہمارے دور میں ترقیاتی بجٹ کے استعمال کی شرح 98فیصد تھی جبکہ انہوں نے صرف 50فیصد ترقیاتی بجٹ خرچ کیا۔
وہ ارکان پنجاب اسمبلی عامر سلطان چیمہ، وقاص حسن موکل، احمد شاہ کھگہ کے علاوہ ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی کے ہمراہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نئے بجٹ میں سود اور قرضوں پر 124ارب خرچ ہوں گے، جبکہ ان کے دور کے قرضوں کی ادائیگی کے باوجود ہمارا ہر بجٹ ٹیکس فری اور فاضل تھا، کسان، تاجر، صنعتکار سب نئے بجٹ سے پریشان ہیں کیونکہ اس سے مہنگائی، بیروزگاری کا سیلاب آئے گا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.