ماڈل ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج،نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا

بدھ 15 جون 2016 23:00

ماڈل ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج،نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جون ۔2016ء) وفاقی وزارت داخلہ نے طویل عدالتی جنگ کے بعد بالآخر ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کردیا ہے،سندھ ہائی کورٹ میں ماڈل ایان علی کی جانب سے وزارت داخلہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران سیکریٹری داخلہ عزیز احمد نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ ماڈل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، عدالت نے ایان علی کو تنگ نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے توہین عدالت کی درخواست نمٹادی،واضح رہے کہ 7 مارچ کو سندھ ہائی کورٹ اور 13 اپریل کو سپریم کورٹ نے وزارت داخلہ کو ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا تھا،تاہم وفاقی وزارت داخلہ نے ان کا نام خارج کرنے کے 2 گھنٹے بعد ہی دوبارہ شامل کرلیا تھا۔