حکومت سندھ نے شہید ہونیوالے افسران اور جوانوں کے ورثا ُ کے لیئے امدادی رقوم میں اضافے کا اعلامیہ جاری کردیا

بدھ 15 جون 2016 23:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جون ۔2016ء) ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے جاری ایک اعلامیئے کے مطابق حکومت سندھ نے دوران فرائض پولیس مقابلوں ،دہشت گردانہ حملوں ، بم بلاسٹ، ہنگاموں و سڑک حادثات میں شہید ہونیوالے افسران اور جوانوں کے حقیقی ورثا ُ کو دی جانیوالی امدادی رقوم20 بیس لاکھ سے بڑھاکر50 پچاس لاکھ روپئے کرنے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جو یکم جون 2016؁ سے قابل عمل ہوگا،ترجمان سندھ پولیس نے مذید بتایا کہ حکومت سندھ کے اعلامیئے کے مطابق شہید ہونیوالے افسران اور جوانوں کے ورثا ُ کو پلاٹ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ شہید کی بیوہ ،بیٹا یا بیٹی کو محکمہ پولیس سندھ میں ملازمت بھی دی جائے گی،ترجمان نے مذید بتایا کہ اعلامیئے کے تحت دوران فرائض یا سیکیورٹی امور کی انجام دہی میں زخمی ہوجانیوالے افسران اور جوانوں کے لیئے بھی امدادی رقوم 50پچاس ہزار سے02 دو لاکھ تک اور05 پانچ لاکھ تک رکھی گئی ہے جو کہ باالترتیب زخمی اور شدید زخمی افسران اور جوانوں کے لیئے ہے۔

متعلقہ عنوان :