اسلام آباد ،سابق مشیربرائے پٹرولیم مصنوعات ڈاکٹرعاصم حسین کا دوران تفتیش انکشاف

اویس مظفرٹپی وزیراعلیٰ نہ ہوتے ہوئے بھی وزیراعلیٰ بن گیاتھااوراس نے ہرطرح کی کرپشن کی

بدھ 15 جون 2016 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جون ۔2016ء) سابق مشیربرائے پٹرولیم مصنوعات ڈاکٹرعاصم حسین نے دوران تفتیش انکشاف کیاہے کہ سابق صدرآصف علی زرداری کارضابھائی اویس مظفرٹپی وزیراعلیٰ نہ ہوتے ہوئے بھی وزیراعلیٰ بن گیاتھااوراس نے ہرطرح کی کرپشن کی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈاکٹرعاصم نے یہ بیان نیب کودوران تفتیش دیاہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرعاصم نے تفتیشی افسران کوبتایاکہ اویس مظفرٹپی کوآصف علی زرداری کی والدہ نے پالاتھا۔

اویس مظفرنے ادویات کی خریداری میں کرپشن کی ۔چھ سوروپے کی ویکسین ایک ہزارروپے میں خریدی گئی ۔میں نے اس کی شکایت اس وقت کے صدرآصف علی زرداری سے کی کہ اویس مظفرسے کہیں کہ انسانی جانوں سے نہ کھیلے اس پراویس مظفرنے مجھے دھمکی دی کہ ایساٹیکہ لگاؤں گاکہ ساری عمریادرکھوگے