سرداریارمحمدرند کی جانب سے طورخم بارڈرپرشہیدمیجرعلی جوادچنگیزی کوخراج عقیدت

بدھ 15 جون 2016 23:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جون ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی آرگنائزر سردار یار محمد رند نے طورخم بارڈر پر شہید ہونے والے میجر علی جواد چنگیزی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک و قوم کے دفاع اور سالمیت کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا ء قوم کے حقیقی ہیرو ہے جن کی لا زوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا بدھ کو امام بارگاہ نیچار ی میں شہید میجر علی جواد کے بھائیوں میجر اسد چنگیزی اور میجر قاسم چنگیزی سے فاتحہ خوانی اور تعزیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار یار محمد رند نے کہا کہ میجر علی جواد نے ملک و قوم کیلئے پاک فوج کی لازوال قربانیوں کے تسلسل جو جاری رکھتے ہوئے اپنی جان کانذرانہ پیش کرتے ہوئے عزم و ہمت کے ایک نئی داستان رقم کی جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا سردار رند نے شہید کے بلند درجات اور پسماندگان کے صبر و جمیل کی دعا کی۔