پانامہ لیکس معاملے پراپوزیشن پردباؤبڑھانے کیلئے وزراء سیاسی مخالفین کی تحقیقات میں مداخلت کررہے ہیں،قمر زمان کائرہ

سپریم کورٹ ان غیرقانونی حرکات کانوٹس لے،رہنما پیپلز پارٹی

جمعرات 16 جون 2016 23:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جون ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنماقمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ پانامہ لیکس معاملے پراپوزیشن پردباؤبڑھانے کیلئے وزراء سیاسی مخالفین کی تحقیقات میں مداخلت کررہے ہیں ،سپریم کورٹ ان غیرقانونی حرکات کانوٹس لے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب پیپلزپارٹی نے پانامہ لیکس پرایک واضح مؤقف لیااس وقت ایک غیرقانونی ویڈیوکومیڈیاپرنشرکرکے دباؤمیں لانے اورمعاملے سے توجہ ہٹانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔

اس وقت اس ویڈیوکامقصدبدنامی کے سواکچھ نہیں ،اگریہ ویڈیووفاقی وزیرداخلہ کے پاس ہے تووہ کیسے ہے اوراگرکسی وزیرنے جاری کی ہے توپھراس پربھی سوالات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ویڈیوکی تشہیرغیرقانونی اوربددیانتی ہے ،وزراء سیاسی مخالفین کے مقدمات کی تحقیقات پراثراندازہورہے ہیں جوواضح ہوچکاہے ،سپریم کورٹ کواس معاملے کانوٹس لیناچاہئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جب بلاول بھٹوبیرون ملک تھے توسوال کیاجاتاتھاکہ شریک چیئرمین پارٹی کیوں چلارہے ہیں اورآج جب انہوں نے پارٹی سنبھال لی ہے توسوال کیاجاتاہے کہ شریک چیئرمین باہرکیوں ہیں ،توہم کس کس سوال کاجواب دیں ۔بلاول بھٹوپارٹی کے چیئرمین ہیں اوروہ معاملات کوچلارہے ہیں بوقت ضرورت آصف علی زرداری باہرسے بھی مشورہ دے دیتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملک کے ایک اجلاس کی صدارت وزیراعظم بیرون ملک بیٹھ کرکرسکتاہے توپارٹی کوبیرون ملک بیٹھ کرچلاناکوئی مسئلہ نہیں ہے