پاکستان میں تعمیراتی کام پر افغانستان کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے، بارڈرمینجمنٹ پر 2014 سے بات ہورہی تھی،ہم بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کر رہے ،افغانستان کی تشویش بلاجواز ہے پھر بھی ہم ان سے بات چیت کے لئے تیار ہیں،مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 16 جون 2016 23:11

پاکستان میں تعمیراتی کام پر افغانستان کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے، بارڈرمینجمنٹ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جون ۔2016ء ) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان میں تعمیراتی کام پر افغانستان کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے، بارڈرمینجمنٹ پر 2014 سے بات ہورہی تھی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے بارڈرگیٹس ہوتے ہیں اور پاکستان میں تعمیراتی کام پر افغانستان کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کر رہے ،افغانستان کی تشویش بلاجواز ہے پھر بھی ہم ان سے بات چیت کے لئے تیار ہیں ۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ ایشین بینک سے بارڈر کے لئے 100ملین قرضہ لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بارڈر پر حالات قدرے بہتر ہیں ، بارڈرمینجمنٹ پر 2014 سے بات ہورہی تھی۔(م ن)