Live Updates

عمران خان دوبارہ دھرنا دے کر ساتھیوں سمیت ناکام اور شرمندہ ہو ں گے ، وہ پہلے بھی ناکام ہو چکے ہیں ،پہلے بھی 126دن کا دھرنا دے کر ایسی شرمندگی کا سامنا کر کے واپس جانا پڑا تھا جس سے ان کے قد کاٹھ میں کمی ہوئی تھی، اگرعمران خان ایک اور شرمندگی کا نشان اپنے ماتھے پر لگوانا چاہتے ہیں تو آئیں اور دھرنا ضرور دیں ،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید کی نجی ٹی وی سے گفتگو

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 16 جون 2016 23:17

عمران خان دوبارہ دھرنا دے کر ساتھیوں سمیت ناکام اور شرمندہ ہو ں گے ، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 جون ۔2016ء ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان دوبارہ دھرنا دے کر ساتھیوں سمیت ناکام اور شرمندہ ہو ں گے ، وہ پہلے بھی ناکام ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان دوبارہ دھرنا دے کر شرمندہ ہوں گے ،پہلے بھی 126دن کا دھرنا دے کر ایسی شرمندگی کا سامنا کر کے واپس جانا پڑا تھا جس سے ان کے قد کاٹھ میں کمی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ ایک اور شرمندگی کا نشان اپنے ماتھے پر لگوانا چاہتے ہیں تو آئیں اور دھرنا ضرور دیں امید ہے اب بھی وہ ساتھیوں سمیت ناکام ہوں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات