ڈاکٹر عاصم کی ویڈیو پیپلز پارٹی کو بلیک میل کرنے اور اپنی پوزیشن سے ہٹانے کی کوشش ہے، پاناما لیکس پرپیپلز پارٹی کے سٹینڈ لینے پر ڈاکٹر عاصم کی ویڈیو ریلیز کی گئی،ویڈیو کی ٹائمنگ قابل غور ہے یہ کس طرح سے میڈیا ہاوسز کو دی گئی

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 16 جون 2016 23:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جون ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی ویڈیو پیپلز پارٹی کو بلیک میل کرنے اور اپنی پوزیشن سے ہٹانے کی کوشش ہے، پاناما لیکس پرپیپلز پارٹی کے سٹینڈ لینے پر ڈاکٹر عاصم کی ویڈیو ریلیز کی گئی،ویڈیو کی ٹائمنگ قابل غور ہے یہ کس طرح سے میڈیا ہاوسز کو دی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیو اس وقت ایشو کی گئی جب ہماری پارٹی نے پاناما لیکس پر واضح سٹینڈ لیا تو یہ ویڈیو ہمیں دھمکی دینے کیلئے ریلیز کی گئی۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کسی بھی میڈیا ہاوس کو یہ ویڈیو دینا غیر قانونی ہے۔یہ چیز دیکھنے والی ہے کہ ایک معاملہ جو زیر تفتیش ہے اس کی ویڈیوکسی وزیر کے پاس کیسے چلی گئی ۔ یہ یا تو وزیر داخلہ نے ریلیزکی یا رینجرز نے کی۔یہ سب غیر قانونی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیو کوئی کسی کو کیسے دے سکتا ہے۔میں سپریم کورٹ سے اپیل کرونگاکہ وہ اس بات کانوٹس لیں۔