لاہور اور گردونواح میں والی طوفانی بارش نے ہر طرف جل تھل کردیا، آندھی اور بارش سے بجلی کے 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے

پی ٹی سی ایل کا نیٹ ورک بھر رات بھر بند رہا ‘ لوگ انٹرنیٹ سروس سے محروم

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 17 جون 2016 11:14

لاہور اور گردونواح میں والی طوفانی بارش نے ہر طرف جل تھل کردیا، آندھی ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17جون۔2016ء) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور اور گردونواح میں والی طوفانی بارش نے ہر طرف جل تھل کردیا، آندھی اور بارش سے بجلی کے 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے اورشہر کے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے‘شہربھر میں طوفانی بارش سے پی ٹی سی ایل کا نیٹ ورک بھر رات بھر بند رہا اور لوگ انٹرنیٹ سروس سے محروم رہے۔

لاہور اور گردونواح میں رات گئے تیز ہوائیں چلنے لگیں اور گہرے بادل چھا گئے۔ اس کے بعد موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کردیا۔بارش اور آندھی کے باعث بجلی کے 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے جس سے جوہر ٹاﺅن، ٹاون شپ، نیو مسلم ٹاﺅن، نیو کیمپس ، صحافی کالونی ،ہربنس پورہ اور باٹا پور سمیت کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے، شیخوپورہ ، مریدکے اور گردونواح میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

ترجمان لیسکو عمران افضل کے مطابق بارش سے شیخوپورہ اورلاہورمیں 250سے زائد فیڈر متاثر ہوئے،150فیڈر بحال کردیئے گئے ہیں جبکہ باقی 100 کی بحالی کا کام جاری ہے۔دوسری جانب تھانہ سبزہ زار کی دیوار گرنے سے مبینہ طور پرپولیس کی6 گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ ماڈل ٹاﺅن میں درخت گرنے سے پولیس راہگیر زخمی ہو گیا۔ لاہور کے مختلف علاقوں مزنگ، لکشمی چوک، شملہ پہاڑی اور سمن آباد سمیت متعدد جگہوں پر پانی کھڑا ہو گیا۔

موٹر سائیکلز اور گاڑیوں کے انجن میں پانی جانے سے ٹریفک بھی متاثر رہی۔ گوجرانوالہ اور اس کے گردونواح میں آندھی اور بارش کے باعث گیپکو کے 150 کے قریب فیڈر ٹرپ کر گئے۔ چف ایگزیکٹیو گیپکو نے بجلی کی بحالی کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ شیخوپورہ، مریدکے اور فاروق آباد سمیت مختلف شہروں میں آند ھی اور تیز ہواو¿ں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ جس سے موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔