افغان سرحد پر تمام کراسنگ پوائنٹس پر گیٹ تعمیر کئے جائیں گے ‘سرتاج عزیز

جمعہ 17 جون 2016 14:17

افغان سرحد پر تمام کراسنگ پوائنٹس پر گیٹ تعمیر کئے جائیں گے ‘سرتاج ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جون ۔2016ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغان سرحد پر تمام کراسنگ پوائنٹس پر گیٹ تعمیر کئے جائیں گے تاکہ دونوں ممالک کی طرف آنے جانے والی گاڑیوں اور لوگوں کا ریکارڈ محفوظ کیا جا سکے۔ ایک انٹرویو میں سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان اپنی سرحدی حدود کے اندر گیٹ تعمیر کر رہا ہے تاکہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور دو ملکوں کے درمیان دوطرفہ انڈر سٹینڈنگ کو متاثر نہ ہونے دیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین پر ہی گیٹ تعمیر کر رہا ہے جس پر افغانستان کے تحفظات غیر ضروری ہیں۔ گیٹس کی تعمیر عالمی قوانین کے عین اصولوں کے مطابق کی جا رہی ہے۔ پاکستان اسی معاملہ پر افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بارڈر مینجمنٹ منصوبہ کیلئے ایشیائی ترقیاتی بنک سے قرضہ لیا ہے جس کے ذریعے دونوں ملکوں کی طرف آنے جانے والی گاڑیوں، ٹرانزٹ ٹریڈ اور پیدل آمد و رفت کرنے والے لوگوں کو ریگولیٹ کیا جائیگا۔