بھارت کشمیریوں کے مذہبی حقوق اور اقدار کا احترام یقینی بنائے،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی ظفراکبر بٹ سے گفتگو

جمعہ 17 جون 2016 23:14

اسلام آباد ۔ 17 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 جون ۔2016ء) وفاقی وزیر مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے مذہبی حقوق اور اقدار کا احترام یقینی بنائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اسلام آباد میں چیئرمین جموں کشمیر سالویشن موومنٹ ظفراکبر بٹ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی ہر فورم پر سیاسی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا ،انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :