حکومت ستمبر تک بھی قائم نہیں رہے گی، آرمی چیف سے مطالبہ کرتا ہوں انصاف دلوائیں: طاہر القادری

muhammad ali محمد علی ہفتہ 18 جون 2016 01:16

حکومت ستمبر تک بھی قائم نہیں رہے گی، آرمی چیف سے مطالبہ کرتا ہوں انصاف ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جون ۔2016ء) طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاون کے متاثرین کو فوجی عدالتوں سے انصاف دلوانے کیلئے آرمی چیف سے درخواست کر دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں سانحہ ماڈل ٹاون کی دوسری برسی کے موقع پر منعقد کیے جانے والے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوام تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ وہ 2 برس سے کوششیں کر رہے لیکن انہیں انصاف نہیں ملا۔

(جاری ہے)

وہ 14 شہداء کے لواحقین کو انصاف دلوانے کیلئے ہر عدالت گئے لیکن انہیں کہیں سے انصاف نہیں ملا۔ ہمارے دھرنے کے دوران جنرل راحیل نے ایف آئی آر کٹوائی تھی۔ اب بھی میں آرمی چیف سے ہی درخواست کرتا ہوں کہ وہ انہیں انصاف دلوائیں کیونکہ صرف ان ہی کا ادارہ ہے جو انہیں انصاف دلوا سکتا ہے۔ علامہ طاہر القادری نے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلایا جائے۔ طاہر القادری نے پیشن گوئی کی ہے کہ شیخ رشید نے حکومت کی ستمبر تک رخصتی کی پیشن گوئی کی ہے تاہم وہ بتانا چاہتے ہیں کہ حکومت ستمبر کے ماہ سے قبل ہی رخصت ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :