امیگریشن حکام کی کارروائی ،سرگودھا کی رہائشی خاتون مسافر مبینہ دھشت گردی کے الزام میں گرفتار

ہفتہ 18 جون 2016 23:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جون ۔2016ء)امیگریشن حکام نے کارروائی کرتے ہوئے سرگودھا کی رہائشی خاتون مسافرکومبینہ دھشت گردی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

بیالیس سالہ مسرت بانو پر فرقہ ورانہ دھشت گردی میں ملوث ہونے کا الزام ہے، ذرائع کے مطابق مسرت بانو سرگودھا پولیس کو دھشت گردی کے مختلف مقدمات میں انتہائی مطلوب ہے،مسرت بانو کا تعلق سیالکوٹ سے ہے، شادی کے بعد خاوند کیساتھ سرگودھا منتقل ہو گئی، مسرت بانو 1998 سے اپنے خاوند اور بچوں کے ھمراہ ایران میں مقیم ہے، ایران کے مختلف دینی مدارس میں زیر تعلیم بھی ہے،مسرت بانو پر ایران میں دھشت گردی کی تربیت حاصل کر کے پاکستان میں دینے کا الزام ہے،ٹریول ریکارڈ کے مطابق مسرت بانو اکثر پاکستان سفر کرتی ہے، آخری مرتبہ گزشتہ سال آئی، ایرانی فضائی کمپنی تابان ایئر کی پرواز 6307 کے ذریعے مشہد سے لاہور پہنچی،پہلے سے اطلاع ہونے پر ایف آئی اے نے گرفتار کر کے سرگودھا پولیس کے حوالے کر دیا۔

۔۔