Live Updates

عمران خان کے احتساب کی خواہش قوم کو گمراہ کرنے کی بھونڈی کوشش سے زیادہ کچھ نہیں ،نعیم الحق

ہفتہ 18 جون 2016 23:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جون ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ عمران خان کے احتساب کی خواہش قوم کو گمراہ کرنے کی بھونڈی کوشش سے زیادہ کچھ نہیں ،پرویز رشید اور انکے وزیر اعظم میں اتنی اخلاقی جرآت نہیں کہ وہ کسی کانسٹیبل کا بھی احتساب کر سکیں ،عمران خان نے کسی بھی قسم کے مطالبے اور ضرورت کے بغیر اپنی تمام مالی تفصیلات ایوان میں پیش کیں نواز شریف پانامہ انکشافات کے بعد سے احتساب سے فرار کی راہ تلاش کر رہے ہیں ،آج بھی پوری قوم عمران خان نہیں نواز شریف کے احتساب کیلئے یکسو ہے ۔

(جاری ہے)

جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اربوں روپوں کے جھوٹے اشتہارات اور گمراہ کن پراپیگنڈے کے ذریعے بھی پرویز رشید قوم کی توجہ منتشر نہیں کر سکے وزیر اعظم کو خود ساختہ جلاوطنی ختم کرکے پاکستان واپس آنا ہو گا اور قوم کے سوالوں کے جواب دینا ہوں گے ۔حکومت نے دستیاب مہلت سے فائدہ نہ اٹھایا تو بھاری شرمندگی اٹھانا ہوگی

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :