سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 4.2ریکار ڈ ،کوئی نقصان نہیں ہوا

ہفتہ 18 جون 2016 23:18

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 4.2ریکار ڈ ،کوئی نقصان نہیں ..

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء ) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.2ریکار ڈ کی گئی تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔ہفتہ کو سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا بارڈر تھا۔ زلزلے کی شدت 4.2جبکہ گہرائی 90کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی بھی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :