Live Updates

نوازشریف اور خواجہ آصف شوکت خانم کو نقصان نہیں پہنچا سکتے ،جنگ میں بھی کوئی ہسپتالوں پر حملہ نہیں کرتا ،

اگرپانامہ پیپرز سامنے آئے ہیں تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے ،(ن) لیگ والے اپنی صفائی دیں ،شوکت خانم ہسپتال پر حملہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ،پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کا بیان

اتوار 19 جون 2016 22:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19جون۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف اور خواجہ آصف شوکت خانم کو نقصان نہیں پہنچا سکتے ،جنگ میں بھی کوئی ہسپتالوں پر حملہ نہیں کرتا ۔

(جاری ہے)

اتوارکو اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ نوازشریف اور خواجہ آصف شوکت خانم ہسپتال کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے۔اگرپانامہ پیپرز سامنے آئے ہیں تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے ۔(ن) لیگ والے اپنی صفائی دیں ،شوکت خانم ہسپتال پر حملہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال پر حملہ تو کوئی جنگ میں بھی نہیں کرتا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات