آوران میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران 8دہشت گردہلاک ، بھاری تعداد میں اسلحہ بارود برآمد

اتوار 19 جون 2016 22:50

آوران میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران 8دہشت گردہلاک ، بھاری تعداد ..

آوران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19جون۔2016ء) بلوچستان کے علاقے آوران میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران 8دہشت گردہلاک ہو گئے ان سے بھاری تعداد میں اسلحہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اتوار کو سیکیورٹی فورسزکیساتھ جھڑپ میں 5دہشت گردہلاک ہو گئے ، آوران میں ایک روز پہلے بھی تین دہشتگر د مارے گئے تھے ۔2روزسے جاری آپریشن کے دوران 8دہشت گردہلاک ہوچکے ہیں۔ہلاک دہشتگردوں سے سیکیورٹی فورسز نے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق کالعدم تنظیم کے ساتھ ہے ،دہشتگردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :