قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کو تبدیل کروانے کیلئے پیپلزپارٹی کے اہم رہنما سرگرم ہوگئے
بلاول بھٹو زرداری سے خورشید شاہ کی جگہ فریال تالپور کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کی سفارش کردی
اتوار 19 جون 2016 22:51
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19جون۔2016ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو تبدیل کروانے کے لئے پیپلزپارٹی کے اہم رہنما سرگرم ہوگئے ،پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے خورشید شاہ کی جگہ فریال تالپور کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کی سفارش کردی ۔
(جاری ہے)
اتوار کو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز یہاں ایک افطار پارٹی کی تقریب یں موجود پیپلز پارٹی کے ایک سابق مرکزی وزیر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پارٹی کے بعض اہم رہنماؤں کی جانب سے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو یہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو تبدیل کر کے فریال تالپور کو اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا جائے ۔
اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی حکومت سے دوستی کی باتیں پیپلز پارٹی کے ڈرائنگ رومز میں کی جاتی تھیں مگر کسی رہنما کی جانب سے کسی تقریب میں خورشید شاہ کے حوالے سے بات نہیں کی جاتی تھی مگر اب پیپلز پارٹی والوں نے افطار پارٹی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے حوالے سے خود گفتگو کرنا شروع کر دی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روسی ہیکر امریکا کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ‘گرفتاری میں معاونت پر10ملین ڈالر کا انعام مقرر
-
پیرس: ایک حملہ آور کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی
-
وکلاءاور عدلیہ کو تقسیم کرنے کی مزاحمت کریں گے،حامد خان
-
امریکی ریاست اوہائیو میںصدر بائیڈن کا نام انتخابات کے بیلٹ میں شامل کرنے میں قانون سازی مکمل نہ ہوسکی
-
یورپی بنکوں اورسرمایہ کاروں کی جانب سے کرپٹو کرنسی میں بھاری سرمایہ کاری‘ای یو دنیا میں ڈیجیٹل کرنسی کا دوسرا بڑا مرکزبن گیا
-
رفح بارڈر کراسنگ پر اسرائیلی فورسز کے قبضے سے غزہ کے ہسپتالوں میں صرف 3 دن کا ایندھن رہ گیا
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے وزیراعظم کی پیکا ایکٹ 2016 میں ترمیم کی منظوری
-
حکومت نے ایف بی آر کو نان فائلرز کیخلاف پلان بی پر عمل درآمد کیلئے گرین سگنل دیدیا
-
چاند پربھیجے گئے پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمرسے پہلی تصویرموصول
-
نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کی تکینکی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
-
نون لیگی حکومت تحریک انصاف سے بات چیت کے لیے تیار ہے. رانا ثناءاللہ
-
اٹارنی جنرل آفس کا عدالتوں میں ٹیکس معاملات میں قانونی ٹیموں کی ناقص کارکردگی پر چیئرمین ایف بی آر کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.