ہمارے کارکنوں کی وفاداریوں کو تبدیل کرایا جارہا ہے، ایم کیوایم میں موجود بے گناہ کارکن خیابان سحر نہیں جاتا تو انتہائی مطلوب ملزم بن جاتا ہے، اکیوایم پرالزامات کے باوجودجب انتخابات ہوتے ہیں توصرف پتنگ کے ووٹ نکلتے ہیں، الزامات لگانیوالوں کوایم کیوایم کامینڈیٹ تسلیم کرلیناچاہیے

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستارکی میڈیاسے گفتگو

اتوار 19 جون 2016 22:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19جون۔2016ء) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کی وفاداریوں کو تبدیل کرایا جارہا ہے، ایم کیوایم میں موجود بے گناہ کارکن خیابان سحر نہیں جاتا تو انتہائی مطلوب ملزم بن جاتا ہے جبکہ ایم کیوایم میں موجود مطلوب شخص اگر خیابان سحر چلا جائے تو وہ مطلوب نہیں رہتا۔

(جاری ہے)

اتوار کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو تقسیم کرنے کی سازش کی گئی، سیکٹروں کارکنوں کو قتل اور گرفتار کیا گیا، ایم کیو ایم کے کارکنوں کاماورائے عدالت قتل کیا گیا، کچھ لوگوں کو الگ کرکے یہ تاثر دیا گیا کہ وہ اصلی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پرالزامات کے باوجودجب انتخابات ہوتے ہیں توصرف پتنگ کے ووٹ نکلتے ہیں، الزامات لگانیوالوں کوایم کیوایم کامینڈیٹ تسلیم کرلیناچاہیے، ایم کیوایم کوسارے بگاڑکاذمہ دارقراردیکرعوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونکی جاسکتی، ہمارا ہی میڈیا ٹرائل اور ہمارے خلاف ہی پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔