بارشوں سے ممکنہ نقصان سے بچاؤ کے لئے عوامی آگاہی مہم جاری ہے ،لاہور ،راولپنڈی اور کراچی میں آگاہی مہم کے لئے ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا ہے ،ایس ایم ایس الرٹ کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا جائے گا،چیئرمین این ڈی ایم اے

اتوار 19 جون 2016 22:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19جون۔2016ء) چیئرمین این ڈی ایم اے میجر جنرل اصفر نواز نے کہا ہے کہ بارشوں سے ممکنہ نقصان سے بچاؤ کے لئے عوامی آگاہی مہم جاری ہے ،لاہور ،راولپنڈی اور کراچی میں آگاہی مہم کے لئے ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ایک بیان میں میجر جنرل اصفر نواز نے کہا ہے کہ بارشوں سے ممکنہ نقصان سے بچاؤ کے لئے عوامی آگاہی مہم جاری ہے ، متعلقہ محکموں کو ممکنہ نقصان سے بچاؤ کے لئے اقدامات کا کہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ،راولپنڈی اور کراچی میں آگاہی مہم کے لئے ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا، دریاؤں کے کنارے آباد لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں اور پنجاب حکومت نے بھی عوام کے لئے تشہیری مہم شروع کی ہے ۔ایس ایم ایس الرٹ کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :