پشاور میں حاجی کیمپ کے قریب گاڑی پر فائرنگ ، واپڈا کا ریٹائرڈ افسر جاں بحق ، 3 کی حالت تشویشناک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 20 جون 2016 12:48

پشاور میں حاجی کیمپ کے قریب گاڑی پر فائرنگ ، واپڈا کا ریٹائرڈ افسر جاں ..

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جون 2016ء) : پشاور میں جی ٹی روڈ پر حاجی کیمپ اڈہ کے علاقہ میں ایک گاڑی پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کی۔ تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پر حاجی کیمپ اڈہ کے قریب ایک گاڑی پر بلا اشتعال فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں واپڈا لے ریٹائرڈ ایکسین سجاد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کی بنا پر پیش آیا تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

متعلقہ عنوان :