آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے پر جرمنی پہنچ گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 20 جون 2016 13:07

آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے پر جرمنی پہنچ گئے

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20جون۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے پر جرمنی پہنچ گئے ہیں ، برلن کے بعد آرمی چیف چیک ری پبلک کا بھی دورہ کرینگے۔ دونوں ممالک کے ساتھ دفاع و پیشہ وارانہ تربیت بڑھانے سے متعلق امور پر بات چیت ہوگی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے پر جرمنی پہنچ گئے ہیں۔

برلن میں اعلیٰ سیاسی و عسکری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، دورہ جرمنی کے بعد آرمی چیف چیک ریپبلک کا بھی دورہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے دوروں کے دوران جرمنی اور چیک ریپبلک کی مسلح افواج کے درمیان دفاع پیشہ وارانہ تربیت اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر بات چیت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :