چیئرمین پیپلزپارٹی نے 23جون کوپارٹی کا اجلاس طلب کرلیا

پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے ٹھوس حکمت عملی بھی بنائی جائے گی، خورشید شاہ اوراعتزاز احسن ٹی اورآرز کے معاملے پر اب تک کی پیش رفت پر پارٹی چیئرمین کو بریفنگ بھی دینگے۔پارٹی ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 21 جون 2016 14:56

چیئرمین پیپلزپارٹی نے 23جون کوپارٹی کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21جون۔2016ء) :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 23جون کوپارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے،اجلاس میں پارٹی کو منظم اور فعال بنانے سمیت ٹی اوآرز کے معاملے پر حکمت عملی وضع کی جائے گی۔

(جاری ہے)

پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی صدارت میں اسلام آباد میں 23جون کو ہونیوالے اجلاس میں خورشید شاہ اوراعتزاز احسن ٹی اورآرز کے معاملے پر اب تک کی پیش رفت پر پارٹی چیئرمین کو بریفنگ بھی دینگے۔ذرائع کا کہنا ہے ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو پارٹی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرینگے اور اس موقعہ پر اجلا س میں پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے ٹھوس حکمت عملی بھی بنائی جائے گی۔