وزیراعلیٰ شہباز شریف کا اعظم گارڈن میں چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

وزیر اعلیٰ کا جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے فی کس 5،5لاکھ کی مالی امداد کا اعلان

منگل 21 جون 2016 23:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جون ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اعظم گارڈن لاہور میں بارش سے گھر کی چھت گرنے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے فی کس 5،5لاکھ کی مالی امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ چھت گرنے کے باعث زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :