کراچی ،ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جے یو آئی کے سینیٹر حمداللہ کی جانب سے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو سنگین نتائج کی دھمکیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت
بدھ 22 جون 2016 23:12
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جون ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر حمداللہ کی جانب سے معروف اینکرپرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو سنگین نتائج کی دھمکیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سینیٹر حمداللہ نہ صرف ایک مذہبی جماعت کے رہنما ہیں بلکہ ایوان بالا کے رکن بھی ہیں اور انہیں سڑک چھاپ عناصر کے بجائے شریفوں کی طرح بات چیت کے مہذبانہ انداز اپنانے چاہئیں۔
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سینیٹر حمداللہ ٹی وی ٹاک شوز میں کبھی کسی کی زبان کھینچنے کی دھمکی دیتے ہیں ، کبھی خاتون تجزیہ نگار کے ساتھ بیہودہ اورغلیظ زبان استعمال کرتے ہیں اور عامر لیاقت حسین جیسے ہردلعزیز اینکرپرسن کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔(جاری ہے)
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سینیٹر حمداللہ کی جانب سے باربار دلائل کا جواب غیرشائستہ وبیہودہ گفتگو اوردھمکیوں سے دینا نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ قابل مذمت بھی ہے اورجے یو آئی کی قیادت کو چاہیئے کہ وہ سینیٹر حمداللہ کی بیہودگی اور دھمکیوں کا فوری نوٹس لے اور انہیں لگام دے۔
رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم میاں نواز شریف ،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور چیئرمین سینیٹ رضا ربانی سے مطالبہ کیاکہ سینیٹر حمداللہ کی جانب سے اینکرپرسنز اور تجزیہ نگاروں کو کھلے عام دھمکیاں دینے کا فوری نوٹس لیا جائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹر عامرلیاقت حسین سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ایم کیوایم ،سینیٹرحمداللہ کی بیہودگیوں اور دھمکیوں کے خلاف ہرسطح پر آواز بلند کرتی رہے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیرکی ملاقات ، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
-
پاکستان ایران تجارتی معاہدوں پر امریکہ کی تنبیہ
-
یوکرین کے لیے 61 بلین ڈالر کی امریکی امداد
-
’میرا بیٹا فوجی تحویل سے غائب ہے، کیا مجھے راتوں کو نیند آتی ہوگی؟‘
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.