امجد صابری اور میں 2004 میں کراچی میں ہونے والے بم دھماکے میں بال بال بچے تھے: بھارتی گلوکار سونو نگم

muhammad ali محمد علی بدھ 22 جون 2016 23:17

امجد صابری اور میں 2004 میں کراچی میں ہونے والے بم دھماکے میں بال بال ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جون۔2016ء) سونو نگم نے انکشاف کیا ہے کہ امجد صابری اور میں 2004 میں کراچی میں ہونے والے بم دھماکے میں بال بال بچے تھے۔ تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی قوال امجد صابری کے قتل پر پاکستان کیساتھ ساتھ بھارت کے فنکاروں کی جانب سے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے معروف گلوکار سونو نگم کی جانب سے بھی بیان جاری کیا گیا ہے۔ سونو نگم نے امجد صابری کے قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ سونو نگم نے اپنے پیغام میں انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں 2004 میں وہ اور امجد صابری موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گئے تھے۔ تب وہ کراچی میں ایک پروگرام کے سلسلے میں موجود تھے اور ایک بم حملے کا نشانہ بننے سے بال بال بچے تھے۔

متعلقہ عنوان :