آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاجموریہ چیک کا دورہ

جمہوریہ چیک کے چیف آف جنرل اسٹاف اور نائب وزیر دفاع سے ملاقاتیں‘باہمی دلچسپی کے امور، دونوں ملکوں کی مسلح افواج میں تعاون کے امور زیر غور آئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 23 جون 2016 10:39

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاجموریہ چیک کا دورہ

راولپنڈی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23جون۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جموریہ چیک کا دورہ کیا جہاں انہیں چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے جمہوریہ چیک کے چیف آف جنرل اسٹاف اور نائب وزیر دفاع سے ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دونوں ملکوں کی مسلح افواج میں تعاون کے امور زیر غور آئے۔جمہوریہ چیک کے چیف آف جنرل اسٹاف اور نائب وزیر دفاع نے پاکستان کی مسلح افواج سے اپنی افواج کی تربیت کیلئے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔