امجد صابری کا قتل انتہائی افسوسناک ہے۔ مفتی منیب الرحمان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 جون 2016 14:07

امجد صابری کا قتل انتہائی افسوسناک ہے۔ مفتی منیب الرحمان

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جون 2016ء) :رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان نے امجد صابری کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ امجد صابری کا قتل انتہائی افسوسناک ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالی امجد صابری کی مغفرت کرے اوران کے لواحقین کو صبر عطا کرے۔ منیب الرحمان نے مزید کہا کہ ایک بے قصور کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔پاکستان کوداخلی اور خارجی خطرات کا سامنا ہے۔ البتہ رینجرز نے کراچی کے حالات کو کافی حد تک کنٹرول کر رکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :