وزیر اعظم کاامجد صابری کے اہل خانہ کیلئے ایک کروڑ روپے مالی امداد کا اعلان،وفاقی حکومت بچوں کے تعلیمی بھی اخراجات برداشت کر یگی

امجد فرید صابری سچے عاشق رسول ﷺ تھے ،بزدل دہشتگردوں کے ہاتھوں امجد فرید صابری کا قتل پاکستان کا نقصان ہے ‘ نواز شریف

جمعرات 23 جون 2016 23:09

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جون ۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے معروف قوال امجد فرید صابری کے اہل خانہ کیلئے ایک کروڑ روپے مالی امداد اور بچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ بزدل دہشتگردوں کے ہاتھوں امجد فرید صابری کا قتل پاکستان کا نقصان ہے ۔

امجد فرید صابری ایک سچے عاشق رسول ﷺ تھے ۔ مرحوم کو ملک کے خیر سگالی کے سفیر کی حیثیت سے یاد رکھا جائے گا ۔ دنیا میں محبت اور برداشت پھیلانے کیلئے مرحوم کی خدمات کی کوئی نظیر نہیں ملتی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت امجد فرید صابری کے اہل خانہ کی امداد کے علاوہ انکے بچوں کے تعلیمی اخراجات بھی برداشت کر ے گی ۔