آرمی چیف کا وزیر اعظم نواز شریف کو ٹیلیفون، خیریت دریافت کی ،

جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بیگم راحیل شریف کا وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز سے رابطہ والد کی خیریت دریافت کی

جمعرات 23 جون 2016 23:13

آرمی چیف کا وزیر اعظم نواز شریف کو ٹیلیفون، خیریت دریافت کی ،

لندن/اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جون ۔2016ء ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم نواز شریف کو ٹیلیفون کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جب کہ بیگم راحیل شریف نے وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز سے رابطہ کرکے ان کے والد کی خیریت دریافت کی ، ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایک ہفتہ قبل وزیر اعظم نواز شریف کو لندن میں ٹیلیفون کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

آرمی چیف نے وزیر اعظم نواز شریف کو دوسری مرتبہ ٹیلیفون کیا ہے اس سے قبل آرمی چیف نے وزیر اعظم نواز شریف کو آپریشن سے ایک روز قبل ٹیلیفون کرکے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا ۔ لندن ہائی کمیشن میں ملٹری اتاشی نے آرمی چیف کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ بھی نواز شریف کو پہنچایا تھا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی اہلیہ نے بھی اسلام آباد میں وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کو ٹیلیفون کرکے ان کے والد کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف کی جانب سے دو مرتبہ وزیر اعظم سے لندن میں رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کرنے کی تصدیق کی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف وزیر اعظم کی صحت یابی کے حوالے سے آگاہ کرتی رہتی ہیں