وزیراعظم نوازشریف کی غیر موجودگی میں مریم نواز اچھا کام کررہی ہیں

انھیں مستقبل میں کوئی پوزیشن دینے پر غور کیا جا سکتا ہے ، مریم نوازکو عہدہ دینے میں کوئی برائی نہیں ہے ،ایسا کیا گیا تو معلومات میڈیا سے شیئر کی جائیں گی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعرات 23 جون 2016 23:13

وزیراعظم نوازشریف کی غیر موجودگی میں مریم نواز اچھا کام کررہی ہیں

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جون ۔2016ء ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی غیر موجودگی میں مریم نواز اچھا کام کررہی ہیں انھیں مستقبل میں کوئی پوزیشن دینے پر غور کیا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی غیر موجودگی میں مریم نوازشریف بہترین کام کر رہی ہیں ،انہیں مستقبل میں کوئی پوزیشن دینے پر غور کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مریم نوازکو عہدہ دینے میں کوئی برائی نہیں ہے ،وہ اچھا کام کر رہی ہیں ،میاں صاحب کے وطن واپس آنے کے بعد انہیں پوزیشن دینے پر غور کیا جا سکتا ہے ،اگر ایسا کیا گیا تو تمام معلومات میڈیا سے شیئر کی جائیں گی ۔