معروف قوال امجد صابری کے قتل کے فوری بعد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

ویڈیو کی بنیاد پر دو موٹرسائیکل پر سوار افراد مشکوک قرار

جمعرات 23 جون 2016 23:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جون ۔2016ء ) معروف قوال امجد صابری کے قتل کے فوری بعد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں دو موٹرسائیکل سواروں کو مشکوک حالت میں دیکھا جا سکتا ہے ، ویڈیو کی بنیاد پر دو موٹرسائیکل پر سوار افراد کو مشکوک قرار دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو پولیس نے امجد صابری کے قتل کی جائے وقوعہ کے قریب لگے کیمروں کی ویڈیو حاصل کر لی ۔ ویڈیو کی بنیاد پر دو موٹرسائیکل پر سوار افراد کو مشکوک قراردے دیا گیا ۔ دوسری طرف موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر رکا تھا ۔ سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مشکوک موٹر سائیکل امجد صابری کی گاڑی کے ساتھ ساتھ ریکی کرتے ہوئے سفر کرتی رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :