معروف قوال امجد صابر ی کے بھائی نے آرمی چیف سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا

حکومت سے قاتلوں کی گرفتاری کی امید نہیں ،آرمی چیف ایکشن لیں ،بھائی ثروت صابری کی میڈ یا سے گفتگو

جمعرات 23 جون 2016 23:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جون ۔2016ء) معروف قوال امجد صابر ی کے بھائی ثروت صابری نے آرمی چیف سے اپنے بھائی کے قتل کا نوٹس لے کر کاروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سے قاتلوں کی گرفتار ی کی امید نہیں ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایکشن لیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کومعروف قوال امجد صابر ی کے بھائی ثروت صابری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امجدصابری کو دھمکیاں نہیں ملی تھیں ،وہ کسی سے ڈرنے والے انسان نہیں تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت قاتلوں کو گرفتار نہیں کر سکتی آرمی چیف جنرل راحیل شریف اس معاملے کا ایکشن لیں ۔

متعلقہ عنوان :